Dec ۱۶, ۲۰۲۳ ۱۸:۱۸ Asia/Tehran
  • امریکہ میں بے گھر افراد کی تعداد ریکارڈ سطح پر

امریکہ میں بے گھر افراد کی تعداد میں 12 فی صد اضافہ ہوگیا ہے جس سے امریکہ میں بے گھر افراد کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔

سحرنیوز/ دنیا: واشنگٹن سے موصولہ رپورٹ کے مطابق جمعہ کو ایک سرکاری رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکہ میں بے گھر افراد کی تعداد بڑھ کر ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکہ میں بے گھر افراد کی تعداد 12 فی صد بڑھ کر ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔

امریکی محکمہ برائے رہائش اور شہری ترقی کے ذریعہ کرائے گئے سروے کے مطابق جنوری میں ملک بھر میں تقریباً 653000 افراد بے گھر تھے۔ یہ تعداد ایک سال پہلے کے مقابلے میں 70650 زیادہ ہے اور سنہ 2007  میں سروے شروع ہونے کے بعد سے سب سے زیادہ تعداد ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افریقی امریکیوں کی تعداد امریکہ کی آبادی کا 13 فیصد ہے لیکن وہ کل بے گھر آبادی کا 37 فیصد ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ امریکہ میں بے گھر افراد کے بحران کا سبب مکانوں کا بڑھتا ہوا کرایہ اور کورونا وائرس سے متعلق امداد میں کمی اہم وجوہات میں شامل ہیں۔

ٹیگس