Dec ۱۷, ۲۰۲۳ ۱۵:۲۴ Asia/Tehran
  • امریکہ نے یوکرین کی حمایت کرکے اپنے اربوں ڈالر برباد کردئیے: روس

روس نے کہا ہے کہ امریکہ ، یوکرین کے لئے بھاری بجٹ مختص کرکے درحقیقت اربوں ڈالر برباد کررہا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: روس کے ایوان صدرکرملین کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ یوکرین کی مسلح افوج ، اپنے مغربی اتحادیوں کی مدد کے باوجود میدان جنگ میں کوئی بڑی کامیابی حاصل نہيں کر سکی ہيں ۔ پیسکوف نے کہا کہ یوکرین کی جنگ میں حد سے زیادہ پیچیدگیوں کی بنا پر صرف ایک دن میں اس جنگ کے راہ حل تک پہنچنا ممکن نہيں ہے ۔

کرملین کے ترجمان نے کہا کہ یوکرین روس کے خلاف جنگ میں ہرگز کامیاب نہيں ہو سکتا اور امریکہ یہ بات اچھی طرح جانتا ہے۔

درایں اثنا یورپی اور امریکی حکام کا تجزیہ ہے کہ یوکرین کے لئے امدادی پیکج کا امریکی کانگریس میں تعطل کا شکار ہوجانا آئندہ مہینوں میں کی ایف کے لئے المیہ بن سکتا ہے ۔ امریکہ کے ایک سینئر فوجی عہدیدار نے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کی حالت کا بھی جائزہ لیا اور کہا کہ ہمارے یوکرین کے ساتھ ہونے کے باوجود اس کی کامیابی کی ضمانت نہيں ہے لیکن ہمارے ساتھ نہ ہونے کی صورت میں وہ یقینا شکست سے دوچار ہوجائے گا۔

ٹیگس