صیہونی اخبار نے قیدیوں کے معاہدے کا انکشاف کر دیا
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ مستقبل قریب میں قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کا کوئی امکان نہیں ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: موساد کے سربراہ اس وقت قطری حکام سے مشاورت کر رہے ہیں اور اسرائیلی اخبار ہارٹص نے اعلان کیا ہے کہ مستقبل قریب میں قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے تک پہنچنے کی کوئی امید نہیں ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق ہارٹص اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ موساد کے سربراہ نے وارسا میں قطر کے وزیراعظم اور امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ سے ملاقات کی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کی۔
عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے اپنے نام یا عہدوں کا ذکر کیے بغیر ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ مستقبل قریب میں قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے تک پہنچنے کی کوئی امید نہیں ہے۔
ان ذرائع نے جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ایک نئے معاہدے کے لیے غزہ سے براہ راست رابطے میں ہیں، اس بات پر زور دیا کہ نئے معاہدے کے آنے والے دنوں میں نافذ العمل ہونے کا امکان نہیں ہے کیونکہ نہ تو اسرائیل اور نہ ہی حماس اس معاہدے میں شامل ہیں۔