Dec ۲۲, ۲۰۲۳ ۰۹:۴۳ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ: غزہ پر حملے بند کئے جانے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے اپنے ایک بیان میں غزہ پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے جاری رہنے پر تنقید کی ہے۔

سحرنیوز/دنیا: اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل مارٹن گریفیتس نے زور دے کر کہا ہے کہ غزہ میں طویل مدت تک وحشیانہ جنگ جاری رکھنے کی اجازت دینا ایک ایسا کلنگ کا ٹیکہ ہے جو کبھی پاک نہيں ہوگا۔ گریفیتس نے کہا کہ تمام فریقوں کو بین الاقوامی قوانین کا احترام کرنا چاہئے اور عام شہریوں کی حفاظت کرنا چاہئے اور ان کی لازمی ضروریات کو پورا کرتے ہوئے قیدیوں کو رہا کرنی چاہیے۔ مصر کے وزيرخارجہ نے سامح شکری نے بھی کہا ہے کہ غزہ کے لئے انساندوستانہ امداد العریش اور رفح کیمپ میں بھری ہوئی ہے اور اسرائیل اسے غزہ پہنـچنے سے روک رہا ہے۔ سامح شکری نے اپنے برطانوی ہم منصب ڈیویڈ کیمرون کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ غزہ کی موجودہ صورت حال ناقابل قبول ہے اور سلامتی کونسل کو غزہ کی تباہی کی ذمہ داری قبول کرنا چاہیے۔ انہوں  نے کہا کہ غزہ میں انسانی جانوں کا زیاں اور غزہ کی تباہی ہرگز قابل قبول نہيں ہے انھوں نے کہا کہ غزہ میں اب تک آٹھ ہزار فلسطینی بچے شہید ہوچکے ہيں اور سیاسی تحفظات کو انسانی تحفظات سے بڑھ کر نہيں سمجھنا چاہیے۔

ٹیگس