Dec ۲۳, ۲۰۲۳ ۱۴:۴۰ Asia/Tehran
  • اسرائيل کے ہاتھوں فلسطینیوں کے بہیمانہ قتل عام کا جواز فراہم کرنے کے لئے امریکی سازش

امریکہ نے اس قرارداد میں غزہ میں پائیدار جنگ بندی کی ضرورت کے بارے میں روس کی درخواست پر تیار کی جانے والی شق کو ویٹو کر دیا۔

سحر نیوز/ دنیا: اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب واسیلی نبنزیا نے کہا ہے کہ امریکہ نے اسرائيل کے ہاتھوں فلسطینیوں کے بہیمانہ قتل عام کا جواز فراہم کرنے کے لئے شیطانی اور اشتعال انگیز چال چلنے کی کوشش کی ہے۔

روس نے امریکہ کے اس اقدام کو اسرائیل کے ہاتھوں غزہ میں نہتھے فلسطینیوں کا قتل عام جاری رکھے جانے کی حمایت سے تعبیر کیا ہے۔

اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب واسیلی نبنزیا نے کہا ہے کہ امریکہ نے اسرائيل کے ہاتھوں فلسطینی شہریوں کے بہیمانہ قتل عام کا جواز فراہم کرنے کے لئے ایک شیطانی اور اشتعال انگیز چال چلنے کی کوشش کی ہے۔

اقوام متحدہ میں غاصب صیہونی حکومت کے نمائندے نے سلامتی کونسل کی منظور کردہ قرارداد کو مسترد کرتے ہوئے دعوی کیا کہ غزہ میں مزید امداد کی ترسیل پر اقوام متحدہ کی توجہ بالکل غیر ضروری ہے کہ جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

امریکہ نے اس قرارداد میں غزہ میں پائیدار جنگ بندی کی ضرورت کے بارے میں روس کی درخواست پر تیار کی جانے والی شق کو ویٹو کر دیا۔

ٹیگس