قیدیوں کے تبادلے کے بارے میں تل ابیب کو حماس سے بےجا توقع
Dec ۲۸, ۲۰۲۳ ۰۹:۵۹ Asia/Tehran
غاصب صیہونی حکومت نے قیدیوں کے تبادلے کے لئے حماس کےساتھ سمجھوتہ طے پانے کی امید ظاہر کی ہے۔
سحرنیوز/دنیا: صیہونی اخبار یدیعوت احارانوت نے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیل آئندہ دنوں میں قطر کی سہولت کاری سے قیدیوں کے تبادلے کے بارے میں سمجھوتہ طے کئے جانے سے متعلق فلسطین کی تحریک حماس کے جواب کا انتظار کر رہا ہے۔ اس اخبار نے لکھا ہے کہ اسرائیل میں اس طرح کے کسی سمجھوتے سے متعلق فلسطین کی تحریک حماس کی جانب سے کسی مثبت جواب کی امید نہیں کی جا رہی ہے جبکہ تل ابیب کا خیال ہے کہ تحریک حماس پر فوجی دباؤ ڈال کر ہی اس سے مثبت جواب حاصل کیا جا سکتا ہے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ تحریک حماس نے بارہا تاکید کی ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ غزہ کے عام شہریوں کے خلاف وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ روکے بغیر قیدیوں کے تبادلے کے بارے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔