Dec ۲۹, ۲۰۲۳ ۱۸:۲۷ Asia/Tehran
  • آسٹریلیا: 30 خواتین نے اسلام قبول کرلیا

آسٹریلیا میں 30 خواتین نے فلسطینیوں کے حوصلے سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرلیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: اگرچہ دنیا میں دین مبین اسلام کے خلاف زہریلا پروپیگنڈا جاری ہے اور مختلف طریقوں سے اسلامی شبیہ بگاڑ کر پیش کی جا رہی ہے لیکن پھر بھی حق و حقیقت کے متلاشی امن و سلامتی اور انسانیت کے دین اسلام میں داخل ہو رہے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ آسٹریلیا میں رونما ہوا ہے جہاں 30 خواتین مسلمان ہوئی ہیں۔

میلبورن سے یو این آئی کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا میں 30 خواتین نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظلوم فلسطینیوں کے عزم و حوصلے سے متاثر ہو کر اسلام قبول کرلیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق قبول اسلام کی یہ روح پرور تقریب آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں واقع میڈو ہائٹس Meadow Heights مسجد میں منعقد ہوئی جہاں 30 خواتین نے کلمہ پڑھا اور اپنے مسلمان ہونے کا اعلان کیا۔

اطلاعات کے مطابق اس تقریب کا ایک ویڈیو بھی سامنے آیا ہے جس میں خواتین باری باری مبلغ کی مدد سے کلمہ شہادت پڑھتے ہوئے نظر آتی ہیں۔ کلمہ شہادت پڑھنے کے بعد ان نو مسلم خواتین نے اپنے تاثرات بھی بیان کئے۔

ایک نو مسلم خاتون کرسٹین کرنوگوناک نے کہا کہ اسلام میں ایک خدا کے تصور سے اپنے گہرے تعلق کا اظہار کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ فلسطینیوں کی جد و جہد ان کے دلوں کو چھو گئی جس کے باعث انہوں نے اسلام قبول کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کے مسائل انہیں رلاتے ہیں۔

مسلمان ہونے والی ایک اور خاتون جیکولین ریٹزاک نے کہا کہ اسلام قبول کرکے بہت سکون ملا ہے اور یہ کہ اب میری خواتش ہے کہ اسلام اور اللہ کے مزید قریب ہوں۔

 

ٹیگس