Jan ۰۳, ۲۰۲۴ ۱۲:۴۰ Asia/Tehran
  • غزہ میں ایک افسر سمیت دو صیہونی فوجی ہلاک

صیہونی حکومت کی فوج نے شمالی غزہ میں اپنے ایک افسرسمیت دو فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: صیہونی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ شمالی غزہ پٹی میں ہونے والی جھڑپوں میں ہلاک ہونے والے فوجی افسر کا تعلق انجینئرنگ شعبے سے تھا۔
صیہونی حکومت نے شمالی غزہ میں جنگی محاذوں پراپنے ایک فوجی اہلکار کی ہلاکت کی بھی خبر دی۔ صیہونی حکومت اپنے فوجیوں کی ہلاکت کی خبروں پر سنسر لگائے ہوئے ہے اس کے باوجود اب تک پانچ سو نو فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کرچکی ہے۔

ٹیگس