Jan ۰۵, ۲۰۲۴ ۱۴:۴۷ Asia/Tehran
  • امریکہ: اسکول میں فائرنگ سے ایک طالبعلم ہلاک پانچ زخمی

امریکی اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک طالبعلم ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔

سحر نیوز/ دنیا: رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ ریاست ٹیگزاس کے شہر ڈالاس کے ایک اسکول میں پیش آیا، مسلح حملہ آور ایک سترہ سال کا نوجوان طالبعلم بتایا گیا ہےجس کا نام ڈيلن باٹلر ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق دوہزار تیئس میں تقریبا تینتالیس ہزار افراد امریکہ کے گن کلچر کی بھینٹ چڑھ کر ہلاک ہو چکے ہیں۔ سروے رپورٹوں کے مطابق امریکہ میں مسلح تشدد میں اضافے کی بنا پراس ملک کے شہری اپنی سیکورٹی کے لئے اسلحہ خریدنے پر مجبور ہيں ۔

دوہزار تیئس میں ٹیگزاس کے ایک اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں انیس طالبعلموں اور دو اساتذہ کے ہلاک ہونے کے بعد ڈیموکریٹ اور ریپبلکن وکیلوں کی ایک ٹیم نے ہتھیار رکھنے کے سلسلے میں قوانین کو سخت بنانے پر اتفاق کیا تھا ۔

گذشتہ دو برسوں سے بائيڈن کی حکومت ہے اور کانگریس کے دونوں ایوانوں ميں ڈیموکریٹ پارٹی کے ممبران کی اکثریت ہے تاہم ہتھیار لے کر چلنے پر پابندی سے متعلق قانون منظور نہيں ہو سکا ۔

ٹیگس