غزہ کے بچوں کے بارے میں سیو دی چلڈرین کی رپورٹ
Jan ۰۸, ۲۰۲۴ ۰۹:۱۸ Asia/Tehran
سیو دی چلڈرین نامی ادارے نے کہا ہے کہ غزہ ميں روزانہ کم سے کم دس بچوں کو اپنے ایک پیر سے ہاتھ دھونا پڑ رہا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: سیو دی چلڈرین ادارے نے خبردار کیا ہے کہ بچوں کے اکثر آپریشن انہیں بیہوش کئے بغیر انجام پا رہے ہيں۔ سیو دی چلڈرن کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک ایک ہزار بچے اپنے ایک یا دونوں پیروں سے محروم ہوچکے ہيں۔ درایں اثنا فلسطین میں سیو دی چلڈرین کے کوارڈینیٹر جیسن لی نے بھی کہا ہے کہ غزہ جنگ میں بچوں کی تکلیفیں اور پریشانیاں ناقابل تصور ہيں۔
واضح رہے کہ صیہونی حکومت کے جرائم کے سلسلے میں عالمی برادری اور انسانی حقوق کے اداروں کی خاموشی صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینی بچوں اور خواتین کا قتل عام جاری رہنے کا باعث ہے۔