Jan ۱۳, ۲۰۲۴ ۱۵:۲۸ Asia/Tehran
  • روس کا امریکا اور برطانیہ پر بہت بڑا الزام

روس نے امریکا اور برطانیہ پر دوسرے ملکوں کی دولت اور اثاثے لوٹنے اور ان پر قبضہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔

سحرنیوز/ دنیا: روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے امریکہ میں اس ملک کے منجمد اثاثوں کو ضبط کرنے کے بل کی منظوری کے ردعمل میں کہا کہ واشنگٹن اور لندن گذشتہ کئی دہائیوں سے دوسرے ممالک کے اثاثوں کو چرا رہے ہیں۔

ماریا زاخارووا نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ماسکو اس طرح کی صورتحال کے جاری رہنے میں دلچسپی نہیں رکھتا کہا کہ ہمارے اثاثوں کو ضبط کئےجانے کے، ان ممالک کے مالیاتی اور سرمایہ کاری کے شعبوں کے لیے بہت زیادہ نقصان دہ نتائج ہوں گے کہ جو باخبر ماہرین کے انتباہات کے برخلاف ایسے اقدامات کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ روس مغربی ملکوں کی جانب سے کسی بھی غیر دوستانہ اقدام کا مناسب جواب دینے کے لئے آمادہ ہے - روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ دوسری قوموں اور ممالک کی املاک کو چوری کرنا امریکہ اور برطانیہ کے حکمرانوں کی خصوصیت میں شامل ہو گیا ہے، کہا کہ واشنگٹن اور لندن گذشتہ چند دہائیوں سے دوسرے ممالک کی املاک چوری کرنے میں مصروف ہیں، اور انہوں نے یہ کام ہر دور میں مختلف عنوانات سے انجام دیا ہے اور میرے خیال میں اب وہ جو کچھ کر رہے ہیں وہ اکیسویں صدی کی بحری قزاقی ہے۔

خبر رساں ادارے تاس کے مطابق، بلومبرگ نے اس سے قبل امریکی قومی سلامتی کونسل کی ایک دستاویز کا حوالہ دیتے ہوئے خبر دی تھی کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے اس ملک میں تقریباً تین سو ارب ڈالر کے منجمد روسی اثاثوں کو ضبط کرنے کے بل کی منظوری دینے کے ساتھ ہی، انہیں یوکرین کی تعمیر نو میں استعمال کرنے کے لئے ہری جھنڈی دکھا دی ہے-

ٹیگس