حزب اللہ لبنان کے خلاف صیہونی حکام کی واہیات باتوں کا سلسلہ جاری ہے
حزب اللہ لبنان کے ہاتھوں کاری ضرب لگنے کے بعد غاصب صیہونی حکام نے لبنان کی تحریک استقامت کے خلاف اپنی واہیات باتوں کا سلسلہ شروع کر دیا۔
سحرنیوز/دنیا: صیہونی حکومت کے اندرونی سلامتی کے وزیر بن گویر نے غزہ کی جنگ جاری رکھنے اور جارحیت کا سلسلہ بند نہ کئے جانے کا اعلان کرتے ہوئے حزب اللہ کے خلاف حملہ کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
صیہونی آرمی چيف ہالیوی نے بھی دعوی کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کو جنگ میں کھینچنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ لبنان کی تحریک استقامت کو شدید نقصان پہنچایا جا سکے۔ صیہونی آرمی چيف نے کہا کہ لبنانی فضائي حدود کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے اور حزب اللہ کہ مقابلہ کر کے اسے شدیدترین نقصان پہنچایا جائےگا۔ ہالیوی نے اپنی واہیات باتوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے دعوی کیا کہ جنوبی لبنان اس وقت لڑائی کا میدان بنا ہوا ہے اور لڑائی کا سلسلہ جاری رہے گا اور حزب اللہ نے کیونکہ حماس کے دفاع کا فیصلہ کیا ہے اس لئے اسے سخت ہزیمت اٹھانی پڑے گی۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو نے بھی دعوی کیا ہے کہ تمام صیہونی اغراض و مقاصد کے حصول تک جنگ کا سلسلہ جاری رہے گا اور جنگ نہیں روکی جائے گی۔