Jan ۱۶, ۲۰۲۴ ۲۰:۱۹ Asia/Tehran
  • جاپان میں پھر ہوا طیارہ حادثہ

جاپان میں ایک بار پھر طیارہ حادثہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔

سحر نیوز/ دنیا: میڈیا رپورٹوں کے مطابق جاپان میں آج منگل کو پھر ایک طیارہ حادثہ ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مقامی وقت کے مطابق آج شام ساڑھے پانچ بجے کورین ایئرلائنز اور کیتھے پیسیفک ایئر ویز کے طیارے ہوکائیڈو کے نیو چٹوز ہوائی اڈے پر آپس میں ٹکرا گئے۔ دونوں طیاروں میں ٹکر ہونے کے بعد خاصا نقصان ہونے کی اطلاعات ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کیتھے پیسیفک ایئرویز کے طیارے سے کورین ایئرلائنز کا طیارہ ٹکرایا تھا۔ ہوکائیڈوجاپان کا شمالی جزیرہ ہے۔

"دی سن" کی رپورٹ میں آگ بجھانے والے شعبے کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کیتھے پیسیفک کا طیارہ ہوائی اڈے پر کھڑا تھا تبھی کورین ایئر لائنز کے چلتے طیارے نے اسے ٹکر ماردی۔ ٹکر کے وقت طیارے میں کوئی مسافر نہیں تھا۔

گزشتہ دو ہفتے میں جاپان میں ہونے والا یہ دوسرا طیارہ حادثہ ہے البتہ اس میں کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ہے۔ گزشتہ 3 جنوری کو بھی جاپان میں ایک طیارہ حادثہ ہوا تھا۔ دارالحکومت ٹوکیو میں ہونے والے اس طیارہ حادثے میں ایک طیارے میں آگ لگ گئی تھی اور 5 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

ٹیگس