لبنان کے اندر دراندازی کا صیہونی دعوی بے بنیاد ہے، المیادین ٹی وی چینل کی رپورٹ
Jan ۱۷, ۲۰۲۴ ۰۹:۳۱ Asia/Tehran
لبنان کے المیادین ٹی وی چینل نے خبردی ہے کہ لبنان کے اندر صیہونی فوج کی دراندازی یا داخل ہونے کا صیہونی حکومت کا دعوی بے بنیاد ہے۔
سحرنیوز/دنیا: المیادین ٹی وی نے خبر دی ہے کہ صیہونی حکومت کا یہ دعوی کہ جنوبی لبنان کے علاقے عیتا الشعب میں اسرائیلی فوجی داخل ہوگئے ہیں غلط اور بے بنیاد ہے۔ مذکورہ ٹی وی چینل نے خبر دی ہے کہ صیہونی فوجی جو جاسوسوں کی شکل میں تھے کوشش کررہے تھے کہ وہ جنوبی لبنان میں داخل ہوں لیکن وہ اپنی کوششوں میں کامیاب نہيں ہوسکے اور اپنے اڈوں کو واپس جانے پر مجبور ہوگئے۔ المیادین نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ استقامتی محاذ کے مجاہد ہوشیار اور بیدار ہیں اور جنوبی لبنان کی سرحد پر پوری طرح سرحدوں کی حفاظت کررہے ہیں اور صیہونی حکومت کی ہر طرح کی سازش اور کوشش کو ناکام بنا رہے ہيں۔