نیتن یاہو کے رہتے ہوئے دو ریاستی راہ حل ممکن ہے، بائیڈن
امریکی صدر جو بائيڈن نےدعوی کہا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے سلسلے میں دو حکومتی راہ حل نیتن یاہو کے دورحکومت میں ناممکن نہیں ہے۔
سحرنیوز/دنیا: سنیچر کو صحافیوں کے اس سوال کے جواب میں کہ نیتن یاہو کے دور حکومت میں دو حکومتی راہ حل ممکن ہے یا نہيں، بائيڈن نے کہا کہ نہيں ناممکن نہيں ہے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ نیتن یاہو نے جمعرات کی شب کہا تھا کہ وہ جنگ غزہ ختم ہونے کے بعد خودمختار فلسطینی مملکت کی تشکیل کے مخالف ہيں اور انہوں نے امریکہ کو بھی اپنی مخالفت سے آگاہ کردیا ہے۔ صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو نے دعوی کیا ہے کہ غرب اردن کے تمام علاقے اسرائیل کے سیکورٹی کنٹرول میں ہونا چاہیے۔
وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ بائیڈن نے فریقین کے درمیان کشیدگی کے باوجود جمعے کو نیتن یاہو سے گفتگو کی۔ بائيڈن حکومت کے ترجمان نے ایک بار پھر غزہ میں جنگ بندی کی مخالفت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ، غزہ میں مکمل جنگ بندی کا مخالف ہے لیکن انساندوستانہ جنگ بندی کی حمایت کرتا ہے کیونکہ اس کا خیال ہے کہ جنگ بندی حماس کے فائدے میں ہوگی۔