Jan ۲۳, ۲۰۲۴ ۱۶:۱۹ Asia/Tehran
  • مغرب کی حمایت کے بغیر یوکرین روس کے ساتھ جنگ جاری نہیں رکھ سکتا: یوکرین کا اعتراف

یوکرین نے اعتراف کیا ہے کہ مغرب کی حمایت کے بغیر یوکرین روس کے ساتھ جنگ جاری رکھنے پر قادر نہیں ہو گا۔

سحر نیوز/ دنیا: یوکرین کی وزارت دفاع کے انٹیلیجنس شعبے کے سربراہ کریل بودانوف نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ سن دو ہزار چوبیس، عام لوگوں کے لئے نہایت سخت سال ثابت ہوگا کہا کہ مغرب کی حمایت کے بغیر یوکرین روس کے ساتھ جنگ جاری رکھنے پر قادر نہیں ہو گا۔

مغربی ممالک خاصطور سے امریکہ، روس کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈال کر اور یوکرین کو مختلف قسم کے فوجی ہتھیار فراہم کر کے نہ صرف یہ کہ جنگ یوکرین بند کرانے کی سمت قدم نہیں اٹھا رہا ہے بلکہ اس نے جلتی پر تیل چھڑک کر مسلسل جنگ کی آگ کو زیادہ سے زیادہ بھڑکانے کا کام بھی جاری رکھا ہوا ہے۔

 

ٹیگس