Jan ۲۵, ۲۰۲۴ ۱۵:۳۳ Asia/Tehran
  • چین: دکانوں میں آگ لگنے سے 48 افراد ہلاک و زخمی

چین کے صوبے جیانگ شی میں دکانوں میں آگ لگنے سے انتالیس افراد ہلاک اور نو زخمی ہوگئے۔

سحر نیوز/ دنیا: چینی حکام کے مطابق آگ لگنے کے بعد دکانوں میں کچھ پھنسے افراد کو نکالنے کے لئے امدادی کارروائیاں مکمل ہوگئی ہیں ۔ حکام کے مطابق آگ دکانوں کے زیر زمین فلور سے شروع ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے نزدیکی دکانوں کو بھی  اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ زیر زمین فلور پر انٹرنیٹ کیفے بنا ہوا تھا۔

دوسری جانب چین میں آتشبازی کا سامان لے جانے والی گاڑی میں دھماکے کے بعد آگ لگتے ہی آتش بازی کا سماں بن گیا اور ٹریفک جام ہو گیا، خوش قمستی سے اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ٹیگس