Jan ۲۶, ۲۰۲۴ ۱۳:۳۱ Asia/Tehran
  • اسرائیلی وزیر کی قطر سے ناراضگی کا سبب کیا ہے؟

صیہونی حکومت کے وزیر خزانہ نے قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان کے بیانات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے دوحہ کو حماس کا اہم حامی قرار دیا۔

سحر نیوز/ دنیا: فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی حکومت کے وزیر خزانہ بزالل اسمترچ نے صیہونی وزیر خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے قطر پر سخت حملہ کیا اور دوحہ کو حماس کا اہم حامی قرار دیا

ان کا دعویٰ ہے کہ دوحہ کے بارے میں مغرب کا موقف منافقانہ ہے۔

انھوں نے مغرب سے کہا کہ وہ غزہ پٹی میں مزاحمت سے اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے لیے قطر پر دباؤ ڈالے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک بات واضح ہے اور وہ یہ ہے کہ قطر غزہ کی جنگ میں، جنگ کے بعد کا کردار ادا نہیں کرے گا۔

بدھ کے روز ماجد الانصاری نے قطر کی ثالثی کے حوالے سے صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو سے منسوب بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان بیانات کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا اور کہا کہ اس اقدام سے انسانی جانوں کو بچانے کی کوششوں میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے، تاہم یہ حیرت کی بات نہیں ہے۔

یہ بیانات نیتن یاہو سے منسوب ایک ریکارڈنگ کے بعد سامنے آئے ہیں جس میں انہوں نے قطر کی حکومت کو مسئلہ ساز قرار دیا تھا۔

ٹیگس