Jan ۳۱, ۲۰۲۴ ۱۸:۰۲ Asia/Tehran
  • اسرائیل کی شکست فاش، گولانی کے بعد غزہ سے ایک اور بريگيڈ کا انخلا

اسرائیلی فوج کی ایک اور بریگیڈ غزہ سے نکل گئی ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: 31 جنوری بروز بدھ اسرائیلی فوج نے اپنے جانی نقصان میں اضافے اور غزہ پٹی میں میدانی ناکامیوں کے شدید ہونے کے بعد ایک اور بریگیڈ کے انخلا کا اعلان کردیا۔

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج کی 5 ویں بریگیڈ نے فوجی دستوں کی تعداد میں کمی کے طور پر غزہ پٹی سے نکلنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

غاصب صیہونی حکومت کے آرمی ریڈیو کی رپورٹ میں ایک اور پسپائی کی اطلاع دی گئی ہے۔

غزہ پٹی میں آج مسلسل 170ویں روز بھی جھڑپیں جاری رہیں اور فلسطینی مزاحمتی تنظیموں نے اعلان کیا کہ اس نے غاصب حکومت کے ٹینکوں اور اسرائیلی فوجیوں کی بڑی تعداد کو نشانہ بنایا۔

مزاحمتی تنظیموں کا کہنا ہے کہ غزہ پٹی کے جنوب میں واقع شہر خان یونس میں خاص طور پر سب سے زیادہ ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں۔

آج اس بریگیڈ کے انخلا کی خبر شائع کرنے سے قبل اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ کل غزہ پٹی میں ہونے والی جھڑپوں میں 3 فوجی ہلاک اور 5 زخمی ہوئے ۔ تل ابیب میں ہلاکتوں کی اطلاعات کے مطابق اب تک 560 فوجی ہلاک اور 2,784 زخمی ہوچکے ہیں۔

ہلاکتوں اور تنازعات میں اضافے کے دوران، عبرانی میڈیا نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ فوج نے کریاتی بریگیڈ کو واپس بلا لیا ہے جو غزہ پٹی کے جنوب میں واقع خان یونس شہر کے شمال اور مشرق میں تعینات تھی۔

پسپائی کا سلسلہ صرف یہیں تک محدود نہیں ہے اور اس سے ایک روز قبل اسرائیلی فوج کی 4ویں اور 55ویں بریگیڈ کو 7107ویں بٹالین کے ساتھ غزہ پٹی میں جنگ سے پسپائی پر مجبور کیا گیا تھا۔

ٹیگس