Feb ۰۴, ۲۰۲۴ ۰۹:۱۹ Asia/Tehran
  • تل ابیب میں نیتن یاہو کے خلاف مظاہرہ

مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں نیتن یاہو کے خلاف جاری مظاہروں کے سلسلے میں صیہونی قیدیوں کی رہائي کے سمجھوتے کے جلد سے جلد حصول کے مطالبے سے متعلق غاصب صیہونیوں نے تل ابیب کے مرکز میں اجتماع کیا۔

سحرنیوز/دنیا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق یہ مظاہرہ اس بنا پر کیا گیا کہ جنگ و جارحیت اور بمباری کرکے صیہونی قیدیوں کو چھڑانے کےلئے غاصب صیہونی حکومت کو اپنی جارحانہ پالیسیوں کو کامیاب بنانے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ گذشتہ ہفتے بھی غزہ میں جنگ بندی کے بارے میں صیہونی کابینہ کے اجلاس کے موقع پر صیہونی قیدیوں کے لواحقین نے تل ابیب میں وزارت خانے کے سامنے اجتماع کیا اور قیدیوں کے تبادلے کے سمجھوتے کے جلد سے جلد حصول کی ضرورت پر زور دیا۔
صیہونی قیدیوں کے اہل خانہ نے نتن یاہو کابینہ کی برطرفی اور دوبارہ انتخابات کرائے جانے کا مطالبہ بھی کیا۔

ٹیگس