غزہ پٹی میں زخمی اسرائیلی فوجیوں کے بارے میں نئی تفصیلات کا انکشاف، اعداد و شمار ہیں حیران کرنے والے
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اپنے ہی فوجیوں کی فائرنگ سے 540 اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے ہیں ۔
سحر نیوز/ دنیا: اسرائیلی ٹی وی چینل-12 نے رپورٹ دی ہے کہ غزہ پٹی میں زمینی جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک اسرائیل کے 540 فوجی اپنے ہی فوجیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو چکے ہیں۔
فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے ٹی وی چینل-12 نے غزہ پٹی میں زخمی اسرائیلی فوجیوں کے بارے میں نئی تفصیلات کا انکشاف کیا ہے۔
الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق غزہ پٹی میں زمینی لڑائی کے آغاز سے اب تک 540 اسرائیلی فوجی غلطی سے ہونے والی فائرنگ میں زخمی ہو چکے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا نے مزید تفصیلات بتائے بغیر مزید کہا کہ اس نے یہ معلومات اسرائیلی فوج کے ڈیٹا سے حاصل کی ہیں۔
اسرائیلی فوج نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ غزہ پٹی میں جنگ کے آغاز سے اب تک اس کے 2820 فوجی زخمی ہو چکے ہیں جن میں 1300 صرف غزہ پٹی میں زخمی ہوئے اور 540 دیگر آپریشنل اقدامات کے دوران زخمی ہوئے۔
فوج کے بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ زخمیوں کی مجموعی تعداد میں سے 429 فوجیوں کی حالت تشویشناک، 731 افراد کی حالت درمیانی ہے اور دیگر 1660 افراد کو سطحی زخم آئے ہیں۔