Feb ۰۶, ۲۰۲۴ ۱۰:۲۰ Asia/Tehran
  • سلامتی کونسل میں عراق اور شام کی جانب سے امریکی حملوں کی مذمت

سلامتی کونسل میں عراق اور شام کے نمائندوں نے ان دونوں ملکوں پر امریکہ کے جارحانہ حملوں کی مذمت کی ہے-

سحرنیوز/ دنیا: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کےارکان نے منگل کی صبح کو عراق اور شام کے بعض علاقوں پر امریکہ کے فوجی حملوں کا جائزہ لیا ہے -اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شام کے نمائندے نے ایک تقریر میں کہا کہ شام پر امریکہ کےحملے میں درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوئے اور بہت سے رہائشی مکانات اور شام میں ایک تاریخی مقام بھی تباہ ہوگیا-

الجزیرہ ویب سائٹ کے مطابق، انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہم سلامتی کونسل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ شامی حکومت کے خلاف امریکہ کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔اس شامی سفارت کار نے مزید کہا کہ امریکہ، سلامتی کونسل کے فرائض پر عمل درآمد کی راہ میں مانع ہے اور اسرائیل کو کسی سزا کے بغیر اپنے جرائم جاری رکھنے کی چھوٹ دیئے ہوئے ہے-

اس رپورٹ کے مطابق، انہوں نے مزید کہا کہ ہم امریکی حکومت سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ خطے میں اپنی پالیسیوں کو ترک کرے اور ہماری سرزمین میں اپنی غیر قانونی موجودگی کو ختم کرے۔"عراق کے نمائندے نے بھی اس اجلاس میں کہا کہ مشرق وسطی کے بحران ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں اور ہم پہلے ہی خطے میں تنازعات کے پھیلنے کے بارے میں خبردار کرچکے ہيں

ٹیگس