Feb ۱۸, ۲۰۲۴ ۱۸:۳۰ Asia/Tehran
  • صیہونی صدر کا عجیب و غریب بیان

صیہونی حکومت کے صدر کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا، حماس پر فتح کے مترادف ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: صیہونی حکومت کے صدر نے دعویٰ کیا کہ طوفان الاقصی آپریشن کا ایک مقصد ریاض اور تل ابیب کے درمیان، مذاکرات کو معطل کرنا تھا، اس لیے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا حماس پر فتح ہے۔

فارس نیوز کے مطابق صیہونی حکومت کے صدر اسحاق ہرزوگ نے تل ابیب اور ریاض کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کو حماس پر فتح قرار دیا ہے۔

انہوں نے یہ الفاظ ہفتے کی رات میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں کہے اور دعویٰ کیا کہ حماس کے طوفان الاقصی آپریشن کو انجام دینے کا ایک مقصد سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کو معطل کرنا تھا۔

ہرزوگ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے بات چیت کو آگے بڑھانا، حماس پر فتح ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے پہلے کہا تھا کہ طوفان الاقصیٰ کارروائی بیت المقدس اور مغربی کنارے میں فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیل کی کارروائیوں کے جواب میں کی گئی ہے۔

ٹیگس