Feb ۲۳, ۲۰۲۴ ۱۱:۲۹ Asia/Tehran
  • غزہ میں انسان دوستانہ امداد پر صیہونی فوج کے حملے، امریکی چینل  سی این این کی رپورٹ

امریکی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ قاتل صیہونی حکومت غزہ پٹی میں انسان دوستانہ امداد بھیجنے کے سلسلے میں انروا کے ساتھ اپنے معاہدے کی بھی پابند نہيں ہے اور انسانی امدادی قافلوں پر بھی حملے کرتی ہے۔

سحرنیوز/دنیا: سی این این نے غزہ پٹی پر حملے کے دوران صیہونی جرائم پر دستاویزی رپورٹ میں کہا ہے کہ نسل کش اسرائیلی حکومت نے پانچ فروری کو ایسے عالم میں غزہ کے لئے اقوام متحدہ کے دس انسان دوستانہ امدادی قافلوں میں سے ایک کو حملے کا نشانہ بنایا ہے کہ وہ تل ابیب اور انروا کے طے شدہ راستوں سے گزر رہے تھے۔
سی این این کے رپورٹر نے غزہ کے لئے انسان دوستانہ امدادی کاروانوں کے سلسلے میں اسرائیلی فوج اور اقوام متحدہ کے درمیان طے پانے والے سمجھوتے کا اعتراف کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ یہ امدادی کاروان اسی راستے سے گزر رہے تھے جس کے بارے میں اقوام متحدہ اور صیہونی حکومت کے درمیان غزہ تک امداد بھیجنے کے لئے اتفاق رائے ہوا تھا۔
قدس نیوزچینل نے بھی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ غزہ کے تقریبا تراسی فیصد کنوئیں نابود ہوچکے ہيں اور غزہ کے محصور عوام کے لئے دیگر مسائل کے ساتھ پینے کے پانی کی مشکل بھی پیدا ہوگئی ہے۔

ٹیگس