Feb ۲۵, ۲۰۲۴ ۱۵:۴۹ Asia/Tehran
  • ناروے کی چار یونیورسٹیوں کی طرف سے اسرائیل کا بائیکاٹ

غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی نسل کشی کے خلاف ناروے کی چار یونیورسٹیوں نے صیہونی حکومت کے ساتھ اپنے تعلقات معطل کر دیئے ہیں۔

سحرنیوز/ دنیا: "پریس ٹی وی" چینل کی رپورٹ کے مطابق، غزہ کی پٹی میں غاصب اسرائیل کے جرائم اور نسل کشی کے جاری رہنے پر بہت سے ممالک اور گروپ غاصب اسرائیلی حکومت پر پابندی لگانے والوں کی صف میں شامل ہو رہے ہیں۔

غاصب اسرائیلی حکومت کا بائیکاٹ کرنے والوں کی صف میں اب ناروے بھی شامل ہوگیا ہے۔ "پریس ٹی وی" کی رپورٹ کے مطابق تازہ عالمی اقدام میں ناروے کی چار یونیورسٹیوں نے غاصب اسرائیلی حکومت کا بائیکاٹ کردیا ہے۔ اسرائیل کا بائیکاٹ کرنے والی ناروے کی چار یونیورسٹیوں میں اوسلو میٹ  Oslo Met یونیورسٹی بھی شامل ہے۔ ناروے کی یونیورسٹیوں نے غزہ کی پٹی میں نسل کشی کے اسرائیلی اقدام کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اسرائیلی یونیورسٹیوں سے اپنے تعلقات معطل کر لیے ہیں۔

ناروے کی یونیورسٹیوں کا فیصلہ فلسطین کی 15 اہم یونیورسٹیوں کی درخواست پر کیا گیا ہے۔ اس درخواست میں فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کرنے والی اسرائیلی حکومت کے جرائم کی وجہ سے اسرائیلی یونیورسٹیوں کو بین الاقوامی سطح پر تنہا کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

فلسطینی یونیورسٹیوں کے مطابق نسل کشی پر مبنی اسرائیلی جارحیت سے متعلق عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ بین الاقوامی یونیورسٹیوں کو نسل کشی اور نسل پرستی میں ملوث صیہونی حکومت کے اداروں کے ساتھ تعلقات اور تعاون منقطع کرنے کا پابند بنائے گا۔

ٹیگس