Mar ۱۰, ۲۰۲۴ ۱۴:۳۲ Asia/Tehran
  • روس کی بڑی کارروائی، یوکرین کے 975 فوجی ہلاک، جنگی طیارہ بھی تباہ

روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران یوکرین کے نو سو پچہتر فوجی ہلاک کئے گئے جبکہ اس کا ایک میگ انیس جنگی طیارہ اور کئی ڈرون طیارے بھی مار گرائے گئے۔

سحر نیوز/ دنیا: روس کی وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے میں کوپیانسک میں یوکرین کی دو فوجی گاڑیوں، ایک توپ خانے اور ہتھیاروں کے ایک مرکز کو نشانہ بناکر تباہ کردیا گیا ۔ اس رپورٹ کے مطابق دونیسک میں یوکرین کی دو بکتربند، سات فوجی گاڑیاں اور ہتھیاروں کا ایک گودام، امریکی ساخت کی بکتر بند گاڑی، دو توپ خانے تباہ ہوئے۔

روس کی وزارت دفاع کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کا ایک ایس تین سو سسٹم اور تین ہیمارس میزائل بھی تباہ کردیئے گئے۔

ٹیگس