Mar ۱۷, ۲۰۲۴ ۱۶:۰۵ Asia/Tehran
  • ایلون مسک بھی امریکہ کے ساتھ شامل ہوں گے جاسوسی میں

خبر رساں ادارے روئٹرز نے باخبر ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ ایکس سوشل نیٹ ورک (سابقہ ​​ٹویٹر) کے مالک ایلون مسک امریکی قومی سلامتی کے اداروں کے لیے سیکڑوں جاسوس سیٹلائٹس بنا رہے ہیں۔

سحر نیوز/ دنیا: باخبر ذرائع نے رائٹرز کو بتایا کہ ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس نے امریکی نیشنل ریکونیسنس آفس کے ساتھ ایک خفیہ معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

اسپیس ایکس نے فالکن-9 لانچر کے ساتھ دیگر سیٹلائٹس کے ساتھ "اسٹارشیلڈ" جاسوس سیٹلائٹس کے پروٹو ٹائپ لانچ کیے ہیں۔

ایلون مسک اور نتن یاہو

ان افراد کے مطابق اسٹارشیلڈ سیٹلائٹ زمین کے نچلے مدار میں کام کرتے ہیں اور زمین کی تصویر لینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

وال اسٹریٹ جرنل نے فروری میں یہ بھی اطلاع دی تھی کہ Space X کا ایک نامعلوم انٹیلی جنس ایجنسی کے ساتھ 1.8 بلین ڈالر کا خفیہ معاہدہ ہے لیکن اس نے پروگرام کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔

ٹیگس