Mar ۱۸, ۲۰۲۴ ۱۰:۳۰ Asia/Tehran
  • قیدیوں کے تبادلے کے لئے حماس سے  مذاکرات کی منظوری

صیہونی حکومت ، حماس کے ساتھ مذاکرات کے لئے اپنا ایک وفد قطر بھیجنے پر تیار ہوگئی ہے۔

سحرنیوز/دنیا: صیہونی حکومت کے میڈیا ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی کابینہ کا اجلاس ختم ہوگیا ہے اور صیہونی حکومت کا وفد قیدیوں کے تبادلے کے لئے مذاکرات کی غرض سے قطر بھیجا جائے گا. رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو، کچھ ریڈلائن معین کرکے ایک ٹیم دوحہ کے لئے روانہ کررہے ہیں جو مذاکرات انجام دے گی۔ اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی ہے کہ قیدیوں کے تبادلے اور غزہ میں جنگ بندی کے لئے ایک صیہونی وفد پیر کو قطر روانہ ہوگا۔
صیہونی کابینہ کا اجلاس سنیچر کی رات میں ہونے والا تھا تاہم اسے اتوار تک کے لئے ملتوی کردیا گیا تھا. اس سے قبل اعلان کیا گیا تھا کہ قطر جانے والے صیہونی حکومت کے وفد کی سربراہی موساد کے سربراہ ڈیویڈ بارنیا کریں گے۔ اس رپورٹ میں پہلے کہا گیا تھا کہ مذکورہ وفد تحریک حماس کے ساتھ قیدیوں کے ممکنہ تبادلے کے بارے میں سمجھوتے کے لئے قطر کا دورہ کرے گا۔
صیہونی حکومت کا قطر کا دورہ ایسی حالت میں انجام پا رہا ہے کہ صیہونی حکومت کے وزیرخزانہ بزالل اسموتریچ نے نیتن یاہو سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اسرائیلی وفد قطر نہ جانے دیں۔

ٹیگس