Mar ۱۹, ۲۰۲۴ ۱۱:۰۴ Asia/Tehran
  • غزہ میں بھوک مری  شروع ہونے کی  بابت انتباہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ غزہ میں غذائی عدم تحفظ کی تازہ ترین رپورٹ اس خطے میں عام شہریوں کے حقیقی حالات کی ایک خوفناک چارج شیٹ ہے۔

سحرنیوز/دنیا: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آنٹونیو گوترش نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غذائی عدم تحفظ کے سلسلے میں دنیا بھر کے اہم ماہرین نے کھل کر کہا ہے کہ جلد ہی شمالی غزہ میں قحط و بھوک مری آجائے گی۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ غزہ کے نصف سے زیادہ فلسطینی یعنی گیارہ لاکھ افراد کے پاس خوراک کا ذخیرہ پوری طرح ختم ہوچکا ہے اور انہیں المناک بھوک مری کا سامنا ہےغزہ کے فلسطینی وحشتناک قسم کی بھوک و تکلیف برداشت کررہے ہيں۔
گوترش نے کہا کہ غذائی تحفظ کے نظام کے ذریعے درج ہونے والے بھوکوں کی یہ اب تک کی سب سے بڑی المناک تعداد ہےاقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ یہ پوری طرح انسان کا پیدا کردہ المیہ ہے اور اس رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ اسے روکا جا سکتا ہے۔
آنٹونیو گوترش نے کہا کہ آج کی رپورٹ سے فوری طور پر انسان دوستانہ جنگ بندی کی ضرورت کا پتہ چلتا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے زور دے کر کہا کہ میں اسرائیلی حکام سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ کسی رکاوٹ کے بغیر پورے غزہ میں انسان دوستانہ امداد پہنچنے کا امکان فراہم کریں اور عالمی برادری ہماری انسان دوستانہ کوششوں کی پوری طرح حمایت کرے۔ آنٹونیوگوترش نے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ اسی وقت سے جو کچھ بھی ناقابل تصور، ناقابل قبول اور ناقابل جواز ہے اسے روکنے کے لئے اقدام کریں۔

ٹیگس