Mar ۲۳, ۲۰۲۴ ۱۰:۳۳ Asia/Tehran
  • سلامتی کونسل میں امریکی قرار داد ویٹو ہوگئی

سفارتی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکی قرارداد ویٹو ہوجانے کے بعد اس کونسل نے غزہ میں جنگ بندی کے بارے میں نئی قرارداد پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے موجودہ غیر مستقل ارکان نے غزہ میں جنگ بندی کے بارے میں نئی مجوزہ قرار داد پیش کی ہے۔ غزہ کے بارے میں امریکہ نے جمعے کے اجلاس میں اپنی مجوزہ قرارداد پیش کی تھی جس پر روس، چین اور الجزائر نے مخالفت میں ووٹ ڈالے۔ روس اور چین نے اعلان کیا کہ اس قرارداد کی بنیاد پر غزہ پر اسرائیل کی جارحیت بند نہیں ہو سکتی۔
امریکہ نے اپنی مجوزہ قرارداد میں غزہ میں جنگ بندی کا اعلان کیا تھا مگر فوری طور پر اور خاصطور سے جنگ بندی کا مسئلہ پیش نہیں کیا تھا جبکہ سلامتی کونسل کے بیشتر اراکین غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی کے خواہاں ہیں۔
اقوام متحدہ میں فلسطین کے نمائندے نے بھی اعلان کیا کہ امریکی قرارداد کو مسترد کر دیا گیا ہے یہ قرارداد ایک طرفہ طور پر اسرائیل کی حمایت میں تھی۔
ریاض منصور نے کہا کہ پیش آنے والے تمام واقعات کو دہشت گردی سے تعبیر کئے جانے کے خلاف ہیں کیوں کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم غزہ سے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کے بھی خلاف ہیں اور رفح کے خلاف جارحیت کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

ٹیگس