Mar ۲۵, ۲۰۲۴ ۱۳:۱۷ Asia/Tehran
  • اسرائیل کے سامنے اقوام متحدہ بھی بے بس

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے غزہ میں جنگ بندی کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے رفح پر زمینی حملے پر ایک بار پھر سخت خبردار کیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوترش نے اعلان کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے ادارہ آنروافلسطینی پناہ گزینوں کی خدمت کے لئے خصوصی اقدام کر رہا ہے اور انروا کی ان سرگرمیوں کو جاری رکھے جانے کی ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوترش نے کہا کہ غزہ میں اقوام متحدہ کے اب تک ایک سو اکہتر اہلکار مارے جا چکے ہیں جو اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے اور غزہ میں امدادی سرگرمیوں کے لئے جنگ کا روکاجانا ضروری ہے۔ انھوں نے کہا کہ جن ممالک نے انروا کی امداد بند کی ہے انھیں چاہئے کہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔ انھوں نے کہا کہ رفح پر اسرائیل کے زمینی حملے کے المناک نتائج برآمد ہوں گے۔

ٹیگس