Mar ۲۵, ۲۰۲۴ ۱۴:۲۵ Asia/Tehran
  • روس نے مغرب کے ساتھ  کس بات کے پیش نظرمذاکرات کیلئے آمادگی کا اعلان کیا؟

روسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ماسکو مغرب کے ساتھ حق و صداقت نیز حقائق پر مبنی سنجیدہ گفتگو کے لئے آمادہ ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے روسی صدر کی جانب سے مغرب سے روس کا اعتماد اٹھ جانے پر مبنی حالیہ بیان کو ایک نتیجہ قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ جو بات کافی اہمیت رکھتی ہے وہ یہی ہے کہ ہم اب بھی سنجیدہ مذاکرات کے لئے تیار ہیں جن میں کوئی جھوٹ، اور فریب کاری نہ ہو اور حقائق کی بنیاد پر گفتگو کی جائے۔

سرگئی لاوروف نے کہا کہ روس آخری وقت تک مغرب پر اعتماد کرنا چاہتا تھا مگر مغرب کے رویے کی بنا پر ایسا سوچنے پر روس مجبور ہو گیا کہ مغرب پر اب اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔

روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ سرانجام سارے مغربی وعدے جھوٹے نکلے اور قراردادیں بھی ریاکارانہ چالوں کا حصہ بنیں۔ یہی وجہ ہے کہ کہا گيا کہ اب روس اور مغرب کے درمیان پہلے جیسے تعلقات نہیں ہو سکتے۔

ٹیگس