Mar ۲۸, ۲۰۲۴ ۱۱:۱۳ Asia/Tehran
  • امریکی وزارت خارجہ کی ایک خاتون عہدیدار نے اسرائیل سے متعلق بائیڈن حکومت کی پالیسیوں کے خلاف استعفیٰ  دے دیا

امریکی وزارت خارجہ کی ایک خاتون عہدیدار نے بائيڈن حکومت کی جانب سے غزہ میں انسانیت سوز جرائم کا ارتکاب کرنے والی صیہونی حکومت کی حمایت جاری رکھنے کے خلاف اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

سحرنیوز/دنیا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت خارجہ میں ڈیموکریسی، انسانی حقوق اور محنت کے امورسے متعلق شعبے کی عہدیدار آنل شلین نے واشنگٹن پوسٹ کو بتایا کہ انہوں نے امریکہ کی جانب سے اسرائیل کو ہتھیار ارسال کرنے کے بارے میں اپنی تشویش کا بارہا اظہار کیا لیکن کچھ حاصل نہیں ہوا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی وزارت خارجہ میں سیاسی و عسکری امور کے سربراہ جاش پل نے بھی غزہ کی جنگ میں استعمال کے لئے صیہونی حکومت کو ہتھیاروں کی ترسیل پر احتجاج کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ طارق حبش بھی ان دیگر امریکی حکام میں شامل ہیں جنہوں نے امریکہ کی جانب سے صیہونی حکومت کی حمایت کے خلاف استعفیٰ دیا ہے۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے پیر کو رپورٹ دی کہ امریکی حکومت کے کچھ ملازمین جنگ غزہ اور اپنے ملک کی جانب سے صیہونی حکومت کی حمایت کرنے سے ناراض ہیں اور وہ اپنے عہدوں سے استعفی دینےکا ارادہ رکھتے ہیں۔

ٹیگس