زاپروژیا ایٹمی بجلی گھر پر ڈرون حملے کے بعد آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کا ہنگامی اجلاس
ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کا بورڈ آف گورنرز نے زاپروژیا ایٹمی بجلی گھر پر ڈرون حملے کے بعد ہنگامی اجلاس تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ زاپروژیا بندرگاہ پر یوکرین کے حملے کے سلسلے میں جمعرات کو ویانا میں بند دروازوں کے پیچھے ایک اجلاس ہوگا۔
آئی اے ای اے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ روس اور یوکرین نے دو الگ الگ خط میں بورڈ آف گورنرز کے سربراہ سے اجلاس تشکیل دینے کی اپیل کی ہے ۔
زاپروژیا بندرگاہ روس کے زیرکنٹرول ہے ۔ روس نے اس بجلی گھر کے چھٹے ری ایکٹر کا ویڈیو جاری کرکے اس ری ایکٹر پر یوکرین کا ایک ڈرون طیارہ گرنے کی خبر دی ہے۔
ماسکو نے منگل کو یوکرین کے ایک اور حملے کی خبر دیتے ہوئے ان حملوں کو روکنے کے لئے مغرب کی مداخلت کا مطالبہ کیا تھا۔
روس کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عالمی برادری، بین الاقوامی اداروں بالخصوص آئی اے ای اے کو چاہیے کہ وہ یوکرین کو ایٹمی تنصیبات پر حملے سے باز رکھے ۔