Apr ۱۲, ۲۰۲۴ ۰۹:۴۵ Asia/Tehran
  • غزہ میں قتل عام اور قحط کے بارے میں سلامتی کونسل کا اجلاس

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ورلڈ سینٹرل کچن کی ٹیم پر صیہونی فوج کے حملوں کےبارے میں تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: موصولہ خبروں کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پندرہ ارکان نے ایک بیان میں غزہ جنگ میں ہونے والے جانی نقصانات، انسانی المیہ کی صورتحال اور قحط کی صورتحال رونما ہونے کے خطرے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے اس علاقے میں انسانی بنیادوں پر امداد کی ترسیل کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کو فوری طور پر برطرف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
سلامتی کونسل کے ارکان نے زور دیا کہ اسرائیل کو غزہ کے محصور علاقوں میں انسانی امداد بھیجنے کے لیے عالمی مطالبات کو تسلیم کرنا چاہئے۔
واضح رہے کہ صیہونی حکومت نے منگل کی صبح کو مرکزي غزہ کے دیرالبلح علاقے میں فلسطینی پناہ گزینوں میں خوراک تقسیم کرنے والی غیر سرکاری عالمی تنظیم ورلڈ سینٹرل کچن کے کارکنوں کی گاڑی پر حملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں چھےغیر ملکیوں سمیت سات افراد مارے گئے تھے۔ ورلڈ سینٹرل کچن ایک غیر سرکاری تنظیم ہے جو قدرتی آفات کے بعد متاثرہ افراد کے درمیان غذائی اشیاء تقسیم کرتی ہے۔

ٹیگس