Apr ۱۴, ۲۰۲۴ ۲۲:۴۶ Asia/Tehran
  • ایران نے اسرائیل کے نواتیم ایئربیس کو نشانہ کیوں بنایا؟

چند روز قبل دمشق میں ایرانی سفارتخانے کے قونصلر سیکشن کے خلاف اسرائیل کی دہشت گردانہ کارروائی میں استعمال ہونے والے نواتیم ایئربیس کو بھی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اپنے میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

ایران نے گزشتہ شب غاصب اسرائیل پر اپنے حملے کے دوران صحرائے نقب میں واقع " نواتیم ایئربیس" کو بھی اپنے تیرہ میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

یہ اڈہ صہونی حکومت کے لئے نہایت اہم اور اسٹریٹیجک اہمیت کا حامل ہے۔ نواتیم ایئربیس کا ایران کی مغربی سرحدوں سے فاصلہ تقریبا ۱۱۰۰ کلومیٹر ہے اور سپاہ پاسداران ماضی میں اس فوجی اڈے پر حملے کی مشقیں بھی انجام دے چکی ہے۔ مذکورہ فوجی اڈے کی کئی اہم خصوصیات ہیں:

  • 103 ویں سپر ہرکولیس ٹرانسپورٹ سپورٹ اسکواڈرن یہاں تعینات ہے
  • آپریشنل اسکواڈرن 116 اور 140 F35 جنگی طیارے کے یہاں موجود ہیں
  • 117 واں تربیتی اسکواڈرن یہیں تعینات ہے 
  • یہ اڈہ خاص جنگی طیاروں کے پائلٹوں کی تربیت گاہ بھی ہے
  • صیہونی حکومت کا 122واں انٹیلی جنس اسکواڈرن یہیں پر تعینات ہے
  • صیہونی صدارت کے خصوصی طیارے کا ہینگر یہاں واقع ہے
  • جاسوسی اداروں کے کئی سینئر افسران کے دفاتر بھی اسی اڈے پر واقع ہیں

یہ بھی دیکھیئے: ایران کے میزائل اور ڈرون حملوں میں نواتیم فضائی اڈے کو شدید نقصان

ٹیگس