Apr ۲۷, ۲۰۲۴ ۱۵:۱۹ Asia/Tehran
  • برطانیہ نے یمنی ساحلوں کے قریب بحری جہاز پر حملے کی تصدیق کردی

برطانیہ کے میری ٹائم ٹریڈ آّپریشنس آرگنائزیشن نے اعلان کیا ہے کہ یمنی ساحلوں کے قریب ایک بحری جہاز پر حملہ ہوا ہے۔

 سحر نیوز/ دنیا: برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشن یو کے ایم ٹی او نے کہ جو ایک سیکورٹی ادارہ شمار ہوتا ہے کہا ہے کہ ایک بحری جہاز کو یمن کی مخا بندرگاہ کے قریب دو میزائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے اور اب تک کسی نے اس کی ذمہ داری قبول نہيں کی ہے۔

اس سے قبل برطانیہ کی آمبری سیکورٹی کمپنی نے رپورٹ دی تھی کہ مخا ساحل پر ایک حملہ ہوا ہے۔

یمن کی مسلح افواج، گذشتہ کئی مہینوں سے غزہ کے عوام کی حمایت میں بحراحمر، بحر ہند اور باب المندب سے گذر کر مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کی بندرگاہوں کی جانب جانے والے بحری جہازوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنا رہی ہے۔

یمن کی مسلح افواج نے عہد کیا ہے کہ جب تک جعلی صیہونی حکومت، غزہ کے عوام کا قتل عام اور اس علاقے کا محاصرہ جاری رکھے گی اس وقت تک اس کے اور اس کے اتحادیوں کے بحری جہازوں یا مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہوں کی جانب جانے والے بحری جہازوں پر حملے بھی جاری رہيں گے۔

ٹیگس