May ۰۶, ۲۰۲۴ ۱۲:۲۱ Asia/Tehran
  • جنوبی لبنان سے صیہونی فوج کے ٹھکانوں پر میزائلوں کی بارش

صیہونی حکومت کے میڈيا نے پیر کو ستّر میزائل ، جنوبی لبنان سے شام کے مقبوضہ جولان اور شمالی مقبوضہ فلسطین کے علاقے اصبع الجلیل پر داغے جانے کی خبر دی ہے-

سحرنیوز/ دنیا: صیہونی حکومت کی فوج نے اعلان کیا ہے اس حملے کے بعد شمالی مقبوضہ فلسطین میں خطرے کے سائرن بجنے لگے - میڈیا نے اپنے نامہ نگاروں کے حوالے سے مقبوضہ جولان میں خطرے کے سائرن بجنے کی خبردی ہے اور دسیوں میزائل جنوبی لبنان سے اصبع الجیل اور مقبوضہ جولان پر داغے جانے کا ذکر کیا ہے-

اس رپورٹ کے مطابق جنوبی لبنان سے اصبع الجلیل اور مقبوضہ جولان کے علاقوں پر میزائلی حملوں کی یہ دوسری لہر ہے- صیہونی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ صیہونیوں سے مقبوضہ جولان کے علاقے میں اپنی پناہ گاہوں میں چلے جانے کو کہا گيا ہے-

ان رپورٹوں کے مطابق کچھ ہی دیر پہلے تقریبا ستّر میزائل جنوبی لبنان سے مقبوضہ جولان پر داغے گئے ہیں- حزب اللہ لبنان نے بھی اعلان کیا ہے کہ دسیوں میزائلوں سے مقبوضہ جولان کے نفح علاقے میں فوجی اڈے کو نشانہ بنایا ہے- مذکورہ ذرائع نے بعض میزائلوں کو روکنے کا دعوی کیا ہے- اسی طرح صیہونی فوجیوں نے جنوبی لبنان کے علاقوں السفری ، رامیہ ، عیتاالشعب میں حزب اللہ کے مراکز پر ہوائی حملے کا دعوی کیا ہے-

ٹیگس