کانگو بغاوت میں امریکی مداخلت، ویڈیو جاری+ ویڈیو
افریقی ملک عوامی جمہوریہ کانگو کے بعض مقامی ذرائع نے ملک میں آج کی ناکام بغاوت میں متعدد امریکیوں کی گرفتاری کی اطلاع دی ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: فارس نیوز ایجنسی کے مطابق کانگو کے مقامی میڈیا نے آج دوپہر ایسی تصاویر شائع کیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ کانگو میں ہونے والی آج کی بغاوت میں کچھ غیر ملکی ملوث تھے۔
کانگو کے ذرائع ابلاغ نے چند گھنٹے قبل غیر ملکی حمایت سے مسلح افراد کی جانب سے ملک میں بغاوت کرنے کی کوشش کے بارے میں خبر دی تھی، جو ناکام ہوگئی ۔
کانگو کے میڈیا نے بھی ملک میں بغاوت کی غیر ملکی حمایت یافتہ مسلح افراد کی ناکام کوشش کے بارے میں اطلاع دی۔
بغاوت سے چند گھنٹے قبل، عوامی جمہوریہ کانگو میں امریکی سفیر نے اپنے سوشل میڈیا نیٹ ورک پر لکھا تھا کہ اس بغاوت میں کچھ امریکیوں کی گرفتاری کی رپورٹیں دریافت ہوئی ہے۔
تاہم یہ دعویٰ کرتے رہے کہ اس ملک کا ان لوگوں سے کوئی تعلق نہیں ہے اور امید ہے کہ ان پر عدالتی کارروائی ہوگی۔
کانگو کی فوج کا کہنا ہے کہ ملک کی افواج نے مسلح افراد کے ایک گروپ کو گرفتار کر لیا جس نے ملک کے اہلکاروں کو قتل کرنے کی کوشش کی۔
کانگو کے ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک کی فوج کو سکیورٹی فراہم کرنے اور مشتبہ افراد کی گرفتاری کے لیے سڑکوں پر تعینات کیا گیا تھا۔