کبھی بھی گرفتار ہو سکتے ہیں نتن یاہو
سی این این نے رپورٹ دی ہے کہ ہیگ کی عدالت نے نتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کرسکتی ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: سی این این کی خصوصی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کے جنگی جرائم کے ارتکاب پر وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
فارس نیوز ایجنسی کے مطابق سی این این کی سینئر اینکر پرسن کرسٹینا امان پور نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ ہیگ کی عدالت انسانیت کے خلاف جرائم اور جنگی جرائم کے ارتکاب پر بنیامین نتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
اس سینئر امریکی میڈیا اینکر پرسن کے مطابق بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر کریم خان نے سی این این سے گفتگو میں بتایا کہ کہ وہ نتن یاہو اور غزہ میں حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ یحییٰ السنوار کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
امان پور کی رپورٹ کے مطابق، ہیگ کی عدالت کے پراسیکیوٹر نتن یاہو، السنوار اور "کچھ دیگر" افراد کے خلاف جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات کے تحت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
حالیہ ہفتوں میں غزہ جنگ کے سلسلے میں صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جانے کے امکان کے بارے میں کئی رپورٹیں شائع ہوئی ہیں۔