آرمینیا کے وزیر اعظم نے ایران کے صدر کی شہادت پر کیا کہا
اسلامی جمہوریہ ایران کے شہید صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئيسی اور ان کے ہمراہ درجہ شہادت پر فائز ہونے والی دیگر اہم شخصیات کی آخری رسومات میں شرکت کے لئے ساٹھ سے زیادہ غیر ملکی اعلی رتبہ وفود تہران پہنچے ہیں۔
سحر نیوز/ ایران: آرمینیا کے وزیراعظم نکول پاشینیان نے آج رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی ۔ اس ملاقات میں آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ ہمارے شہید صدر، آرمینیا سے متعلق سرحدی مسائل اور دیگر مسائل و واقعات کے بارے میں بہت حساس تھے اور ان حساسیتوں کو اب بھی مدنظر رکھا جانا چاہیے اور ہمیں اپنے مفادات کا تحفظ خود کرنا چاہیے۔
آرمینیا کے وزیر اعظم نے اس ملاقات میں ایران کی حکومت اور قوم کے ساتھ آرمینیائی قوم اور حکومت کی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی صدر اور وزیر خارجہ اور ان کے ساتھیوں کی فضائی حادثے میں شہادت کی خبر سن کر ہمیں شاک ہوا لیکن جیسا کہ آپ نے فرمایا ، ہمیں یقین ہے کہ آپ کی رہنمائی اور قیادت میں ایران کے ساتھ تعلقات میں کوئی خلل واقع نہیں ہوگا۔