May ۲۹, ۲۰۲۴ ۱۱:۰۴ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ کی جانب سے صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے رفح میں جاری اسرائیلی جارحیت کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

سحر نیوز/دنیا: موصولہ رپورٹ کے مطابق انتونیو گوتریس نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے پر اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میں اسرائیل کے ان اقدامات کی مذمت کرتا ہوں جن میں سینکڑوں بے گناہ پناہ گزین مارے گئے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اپنی ایکس میں لکھا کہ غزہ میں کوئی جگہ محفوظ نہیں ہے۔ اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا کہ اسرائیل یہ وحشت بند کرے۔

واضح رہے کہ رفح پر صیہونی فوج کی حالیہ جارحیت اور بربریت میں درجنوں بےگناہ اور نہتے فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

ٹیگس