اسرائیل کا بڑھتا ہوا بحران، 70 ہزار سے زائد اسرائیلی فوجی معذور ہو گئے
اسرائیل کے ٹی وی چینل 7 کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج کے 70 ہزار ارکان معذور ہو گئے ہیں۔
سحر نیوز/ دنیا: غزہ پٹی پر اسرائیل کے 9 ماہ کے مسلسل حملوں کے بعد بغیر کسی نتیجے اور فائدہ کے، تل ابیب اپنی افواج کی فراہمی اور تحفظ کے بحران میں مزید دھنستا جا رہا ہے۔
صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل-7 نے رپورٹ دی ہے کہ 7 اکتوبر کو غزہ جنگ کے آغاز کے بعد پہلی بار اسرائیلی فوج میں معذور افراد کی تعداد 70 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جن میں 8663 زخمی بھی شامل ہیں۔
اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 7 اکتوبر کے بعد 35 فیصد اسرائیلی فوجیوں کا دماغی اور 21 فیصد جسمانی زخموں کا علاج کیا جا رہا ہے، جبکہ صیہونی حکومت کی وزارت جنگ نے جنگ کے آغاز سے اب تک تقریباً 20 ہزار نئے زخمیوں کے مسئلے کو درج کیا ہے۔
اسرائیل کے ٹی وی چینل 7 کی رپورٹ میں کہا گیا ہے: ہر ماہ ایک ہزار سے زائد نئے زخمی مرد و خواتین کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کیا جا رہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زخمیوں میں 95 فیصد مرد ہیں اور ان میں سے تقریباً 70 فیصد فوجی ریزرو ہیں۔