صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف مظاہرے
Jun ۲۸, ۲۰۲۴ ۱۱:۳۷ Asia/Tehran
مقبوضہ فلسطین غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جمعرات کی رات بھی جاری رہا۔
سحرنیوز/دنیا: اسرائیلی میڈیا ذرائع کے مطابق صیہونی جنگی قیدیوں کے لواحقین نے جمعرات کی رات صیہونی وزير اعظم بنیامن نیتن یاہو کی رہائشگاہ کے باہر آگ جلا کے احتجاج کیا۔
جنگی قیدیوں کے لواحقین اور ان کے حامیوں نے صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف نعرے بازی اور ان کے استعفے کا مطالبہ کیا۔
یاد رہے کہ صیہونی جنگی قیدیوں کے لواحقین کے تل ابیب میں روزانہ کی بنیاد پر نیتن یاہو کے خلاف مظاہرے کر رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق جمعرات دوپہر بعد سے ہی تل ابیب سمیت مقبوضہ فلسطین کے مختلف شہروں میں مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا جو دیر رات تک جاری رہا۔