Jul ۱۰, ۲۰۲۴ ۰۹:۲۱ Asia/Tehran
  • یورپی یونین کی جانب سے صیہونی جارحیت کی مذمت

یورپی یونین نے غزہ کے خان یونس علاقے میں ایک اسکول پر صیہونی دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

سحرنیوز/دنیا: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے عہدیدار جوزپ بورل نے بدھ کی صبح خان یونس میں صیہونی ٹولے کے ہاتھوں عام شہریوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے سوال کیا کہ آخر کب تک معصوم عام شہری اس تنازعے کا خمیازہ بھگتتے رہیں گے؟ بورل نے ایکس سوشل نیٹ ورک پر لکھا: اسرائیلی فوج نے خان یونس کے ایک اسکول میں پناہ لینے والے کنبوں پر حملہ کیا اور اطلاعات کے مطابق درجنوں افراد اس میں مارے گئے۔ معصوم شہری کب تک اس تنازعے کا خمیازہ بھگتتے رہیں گے؟ ہم بین الاقوامی قانون کی کسی بھی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہیں اور ذمہ داروں کو جوابدہ ہونا چاہیے۔
خیال رہے کہ صیہونی دہشتگردوں نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب غزہ کے خان یونس علاقے میں العودہ نامی ایک اسکول پر بمباری کر دی جس کے نتیجے میں کم از کم پچیس فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ اس اسکول میں بڑی تعداد میں غزہ کے بے گھر باشندے پناہ لئے ہوئے تھے۔

ٹیگس