یورو مڈ ہیومن رائٹس مانیٹر: صیہونی فوج نے غزہ میں ہولناک ترین جرائم کا ارتکاب کیا
Jul ۱۳, ۲۰۲۴ ۱۸:۰۹ Asia/Tehran
یورو مڈ ہیومن رائٹس مانیٹر نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی فوج نے غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف ہولناک ترین جرائم کا ارتکاب کیا ہے اور اس نے الصناعہ کے علاقے میں اعلانیہ پھانسی دی ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: یورو مڈ ہیومن رائٹس مانیٹر نے کہا ہے کہ صیہونی فوج نے غزہ کے مغربی علاقوں پر چار روز کے وحشیانہ حملوں کے دوران عام شہریوں کے خلاف ہولناک ترین جرائم کا ارتکاب کیا ۔ انسانی حقوق کے اس ادارے کا کہنا ہے کہ جن جرائم کا ارتکاب کیا گیا ان میں دانستہ قتل و غارتگری، ویرانی و تباہی مچانا اور رہائشی گھروں اور عمارتوں کو نذر آتش کیا جانا شامل ہے۔
اس ادارے کے مطابق صیہونی فوج نے غزہ کے مغرب میں الصناعہ کے علاقے میں فلسطینی شہریوں کے گھروں پر حملہ کیا اور ان گھرانوں کے افراد کو میدان میں لے جاکر ملا عام میں پھانسی دی ۔