Jul ۱۷, ۲۰۲۴ ۱۴:۵۲ Asia/Tehran
  • بے بس اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا لاچاری بھرا بیان

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپوں پر صیہونی فوج کے متواتر مجرمانہ حملوں کا ذکر کرتے ہوئے غزہ پٹی کے ہر حصے کو ممکنہ قتل گاہ قرار دیا۔

سحرنیوز/ دنیا : اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹریش نے اپنے سماجی رابطے کے ایکس پیج پر ایک پیغام میں لکھا کہ غزہ میں تباہی ناقابل فہم اور ناقابل قبول ہے اور غزہ کی پٹی میں کوئی جگہ محفوظ نہیں ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے تمام فریقوں سے کہا کہ وہ بردباری کا مظاہرہ کریں اور کسی معاہدے تک پہنچنے کی کوشش کریں۔

غزہ میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے ریلیف اینڈ ایمپلائمنٹ ایجنسی (UNRWA) کے انفارمیشن آفس کے ڈائریکٹر "Inas Hamdan" نے کہا کہ غزہ جنگ کے آغاز سے اب تک ایجنسی کی 190 تنصیبات تباہ ہو چکی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم روزانہ کی بنیاد پر اپنے مراکز کے کوآرڈینیٹ صیہونی فریق کے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔ یہ بتاتے ہوئے کہ ہماری سہولیات بنیادی طور پر بے گھر افراد کو انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہیں، انھوں نے کہا کہ بدقسمتی سے غزہ کی پٹی میں کوئی جگہ محفوظ نہیں ہے۔

 

ٹیگس