Jul ۲۳, ۲۰۲۴ ۱۷:۱۴ Asia/Tehran
  • جو کام زیادہ تر عرب اور اسلامی ممالک نہ کر سکے وہ کام جاپان نے کر دکھایا، صیہونی انتہاپسندوں پر لگائی پابندی

جاپان نے فلسطینیوں کے خلاف تشدد کی بنا پر چار صیہونی انتہاپسندوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

سحرنیوز/دنیا: جاپانی حکومت نے منگل کو اپنے بیان میں کہا ہے کہ جاپان نے غرب اردن میں فلسطینیوں پر تشدد کرنے کی بنا پر چار صیہونی انتہاپسندوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

حکومت جاپان کے ترجمان یوشیماسا ہایاشی نے کہا ہے کہ غرب اردن کے بعض صیہونی انتہاپسندوں کے پرتشدد اقدامات میں گذشتہ برس اکتوبر سے اضافہ ہوا ہے۔ حکومت جاپان کے ترجمان نے کہا کہ اس صورت حال میں گروپ سیون اور دوسروں کی جانب سے انجام پانے والے اقدامات کے پیش نظر ٹوکیو نے ان چار صیہونی انتہاپسندوں پر جاپان میں پابندی عائد کرنے کے لئے نشاندہی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو فلسطینیوں کے خلاف تشدد آمیز اقدامات میں ملوث رہے ہيں۔

انھوں نے کہا کہ جاپان صیہونی انتہاپسندوں کے اثاثے منجمد کرنے کے اقدامات پر مسلسل عمل درآمد کرے گا اور اسرائیل سے صیہونی کالونیوں کی تعمیر پوری طرح روکنے کا سختی سے مطالبہ کرتا ہے۔

 

ٹیگس