Jul ۲۶, ۲۰۲۴ ۰۹:۰۸ Asia/Tehran

مانچسٹر ایئرپورٹ پر پولیس کی جانب سے پاکستانی نوجوان کو لاتیں مارنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پاکستانی کمیونٹی نے راچڈیل پولیس اسٹی شن کے سامنے احتجاج کیا، جس کے بعد واقعہ میں ملوث اہلکار کو معطل کردیا گیا۔

سحرنیوز/دنیا: پاکستانی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں مانچسٹر ایئرپورٹ پر ایک پولیس اہلکار کی جانب سے پاکستانی نوجوان پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں پولیس افسر کو زمین پر گرے ہوئے شخص کو لاتیں مارتے دیکھا جا سکتا ہے۔ پاکستانی نوجوان پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے کے بعد برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی نے راچڈیل پولیس اسٹیشن کے سامنے احتجاج کیا۔
حکام کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایئرپورٹ کے ٹرمینل ٹو پر کچھ لوگوں میں آپس میں جھگڑا ہو گیا، اس دوران پولیس نے کچھ لوگوں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں 2 پولیس اہلکار ایک نوجوان کو لاتیں مار رہے ہیں اور اسے گرفتار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اس دوران ایک خاتون انہیں روکنے کی کوشش کررہے ہیں، جب کہ ویڈیوز میں مختلف آوازیں آرہی ہیں ’ہم نے کچھ نہیں کیا‘، ’لوگوں کو لاتیں مارنا بند کرو‘۔

ٹیگس