Jul ۲۹, ۲۰۲۴ ۱۱:۲۳ Asia/Tehran
  • پوتن نے ظاہر کی پزشکیان سے ملاقات کی خواہش

روسی صدارتی دفتر (کریملن) کے ترجمان نے روس کے صدر ولادیمیر پوتن کی ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی خواہش کا اعلان کیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق، کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ روس کی طرف سے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو کازان میں ہونے والے برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے اور اس بات پر زور دیا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کے منتظر ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ آٹھ جولائی کو روسی صدر نے اپنے ایرانی ہم منصب کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی تھی۔

دونوں ملکوں کے رہنماؤں کے درمیان ہوئی ٹیلیفونی گفتگو میں ایرانی صدر نے تہران اور ماسکو کے درمیان اسٹریٹجک تعاون کے مسودے پر دستخط کرنے کی اپنی تیاری کا بھی اعلان کیا۔

روس، جو 2024 میں برکس گروپ کی گردشی صدارت رکھتا ہے، 22 سے 24 اکتوبر کو قازان تاتارستان کے مرکز میں اس گروپ کے رہنماؤں کے اجلاس کی میزبانی کرے گا۔ اسلامی جمہوریہ ایران اس سال کے آغاز سے برکس گروپ میں شامل ہوا ہے۔

 

 

ٹیگس